سعودی پاک رئیل اسٹیٹ کیس حل کرلیا گیا

نیب لاہور نے 110 ملین روپے وصول کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دئیے

پیر 29 مئی 2017 16:55

سعودی پاک رئیل اسٹیٹ کیس حل کرلیا گیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے جہاں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئی ہیں وہیں ان عناصر سے وصول کردہ رقوم متعلقہ اداروں کو واپس لوٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیب لاہور نے حال ہی میں مکمل کئے گئے سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ورسز ڈائیوائن ڈویلپرز پرائیویٹ کمپنی کے 345.3ملین روپے کی کرپشن کیس میں رضا کارانہ طور پر وصول ہونے والی آخری رقم 110ملین روپے سعودی پاک حکام کے حوالے کر دئیے ہیں۔

سعودی پاک رئیل اسٹیٹ نے ملزم محمد امجد عزیز چیئرمین ڈائیوائن ڈویلپرز کے خلاف 345.38ملین روپے کے غبن کی درخواست نیب لاہور میں جمع کروائی ۔ سعودی پاک ریئل اسٹیٹ نے 108ملین روپے 30کنال زمین خریداری اور ڈائیوائن ڈویلپرز سے 90مکانات کی تعمیر کا معاہدہ کیا جس کی کل لاگت 205.30ملین روپے طے کی گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس پی آر ای نے واجب الادا 313ملین روپے ادا کر دیئے جبکہ ( ڈی ڈی پی ایل ) نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے معاہدے کی پاسداری نہ کی اور مکانات کی تعمیر سے گریز کیا۔

ملزم محمد امجد عزیز کے خلاف نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر مکمل رقم 345.38 ملین روپے اقساط میں وصول کی اور گاہے بگاہے سعودی پاک ریئل اسٹیٹ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ جس کی آخری رقم 110ملین روپے کا چیک سعودی پاک ریئل اسٹیٹ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :