اُسامہ بن لادن کے سب سے چھوٹے بیٹے نے باپ کی جگہ لینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 16:41

اُسامہ بن لادن کے سب سے چھوٹے بیٹے نے باپ کی جگہ لینے کا اعلان کر دیا
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء) :اُسامہ بن لادن کے سب سے چھوٹے بیٹے نے القاعدہ میں باپ کے نقش قدم پر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کی گئی 28سالہ حمزہ بن لادن کی ایک آڈیو میں انہوں نے اپنے تما م پیرو کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ کافروں پر تندہی اور ان کا شدید نقصان کر کے ان پر مسلط ہونے کی تیاری کی جائے۔

اس آڈیو کو مانچسٹر دھماکے سے قبل جاری کیا گیا تھا جس میں شامی بچوں کے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ اور یورپ پر حملے کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ حمزہ بن لادن کو اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔ حمزہ کو 2015میں ایک آڈیو پیغام کے ذریعے کالعدم تنظیم کے چیف ایمان الزواہری نے متعارف کروایا تھا۔

(جاری ہے)

حمزہ کا کہنا تھا کہ شامی ، افغان،فلسطینی ،عراقی، یمنی،صومالی قوموں پر ظلم کرنے پر ہم تمہیں اور تمہارے ممالک کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

حمزہ نے آڈیو پیغام میں کہا کہ یہ بدلہ صرف اُسامہ کی موت کا نہیں ہے بلکہ ان تمام لوگوں کی موت کا ہے جنہوں نے اسلام کادفاع کیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس نئے آڈیو پیغام سے صاف ظاہر ہے کہ اس تنظیم میں تبدیلی آئی ہے۔ حمزہ 9/11کے حملے سے قبل افغانستان میں اپنے والد کے ساتھ رہا ا ور اس کے بعد بھی امریکی فورسز کے حملے تک پاکستان میں اپنے والد کے ساتھ رہا۔ حالیہ مہینوںمیں القاعدہ کی حمایتی ویب سائٹس پر حمزہ کو بطور ہیرو پیش کیا جا رہا ہے،

متعلقہ عنوان :