ْصوبے میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا گیا ہے، امیتاز شاہد قریشی وزیر قانون کے پی کے

پیر 29 مئی 2017 16:53

ْصوبے میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا گیا ہے، امیتاز شاہد قریشی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیرِ قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے قانون و میرٹ کی بالا دستی کیلئے دورس اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ بہتر قانون سازی کی بدولت عام آدمی کے مسائل میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے صوبائی وزیرِ خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ کو درگئی بار کیلئے 30لاکھ روپے کے چیک کی حوالگی کے موقع پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وزیرِ قانون نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وکلاء برادری کو بہتر سہولتیں فراہم ہو ں ، تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ معاشرے کو پرُ امن بنانے اور عدل و انصاف کا ماحول پیدا کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :