مردان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، زیب عالم ایڈووکیٹ جاں بحق

پیر 29 مئی 2017 16:52

مردان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، زیب عالم ایڈووکیٹ جاں بحق
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) مردان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زیب عالم ایڈ ووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو میں زیب عالم ایڈووکیٹ گھر سے نکل کر اپنے افس جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نیان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زیب عالم ایڈووکیٹ متعدد گولیاں لگنے سے مو قع پر جاں بحق ہوگئے،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ۔مقتول زیب عالم ایڈ ووکیٹ پختونخوا عوامی پارٹی کے ممبر تھے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :