Live Updates

سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے وکلا کی میڈ یا ڈائس پر دھکم پیل

پیر 29 مئی 2017 16:52

سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے وکلا کی میڈ یا ڈائس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاناما لیکس کیس کی جے آئی ٹی پر حسین نواز کے تحفظات کی درخواست پر سماعت کے بعدسپریم کورٹ کے باہر میڈ یا ڈائس پر مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز سے تحریک انصاف کے وکیل کی دھکم پیل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو حسین نواز کے تحفظات کی درخواست پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دانیال عزیز اور حسین نواز کے وکیل ڈائس پر آکر کھڑے ہوئے تو وہاں موجود ایک اور وکیل نے انہیں روکا ،ْاتنی ہی دیر میں تحریک انصاف کا وکیل پیچھے سے بھاگتا ہوا آیا اور میڈ یا ڈائس پر دھکم پیل شروع ہو گئی ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے ایک لمحے کیلئے مسلم لیگ ن کے وکیل کو بھی پکڑا لیکن پھر دھکم پیل کی وجہ سے میڈ یا ڈائس ہی گر گیا اور تمام لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات