جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس سننے سے معذرت کر لی ،ْ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

پیر 29 مئی 2017 16:48

جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس سننے سے معذرت کر لی ،ْ معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس سننے سے معذرت کر لی ،معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا گیا جسٹس محسن اختر کیانی طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل کررہے تھے انہوں نے چار گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے تھے مگر پیر کو کیس کی سماعت کے دوران ملزم راجہ خرم علی خان کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ آپ نے چونکہ راجہ خرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی ہے لہذا آپ کو یہ کیس نہیں سننا چاہیے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے بینچ تبدیلی کے حوالے سے راجہ خرم علی خان کی درخواست منظور کر لی ،جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ وہ محکمانہ انکوائری مکمل کر چکے ہیں اور بطور انکوائری آفسر انہوں نے راجہ خرم کے لیے سزا تجویز کی ہے لہٰذا وہ کیس کا ٹرائل نہیں کر سکتے جسٹس محسن اختر کیانی نے ٹرائل سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ چیف جسٹس اسلام آباد کورٹ کو بھجوا دیا اب چیف جسٹس کیس کے ٹرائل کے لیے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :