ڈیرہ بگٹی:بارودی سرنگ کادھماکا،ٹریکٹرٹرالی تباہ،ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا،لیویزذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 16:38

ڈیرہ بگٹی:بارودی سرنگ کادھماکا،ٹریکٹرٹرالی تباہ،ڈرائیورشدید زخمی ..
ڈیرہ بگٹی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بارودی سرنگ کادھماکاہوگیا،جس کے نتیجہ میں ٹریکٹرٹرالی تباہ جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے ٹلی مٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

بارودی سرنگ کادھماکا اس وقت ہوا جب اٹریکٹر ٹرالی جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجہ میں زور داردھماکا ہوگیا اور ٹریکٹرٹرالی تباہ ہوگئی۔ جبکہ دھماکے میں ٹریکٹر کاڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈرائیور کو سوئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کاکہناہے کہ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی نگرانی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :