فلسطین میں دورانِ رمضان طلاقوں پر پابندی عائد

اسلامی عدالتوں کے سربراہ کا ماہ رمضان کے دوران جج صاحبان کو طلاق کے فیصلے جاری نہ کرنے کا حکم

پیر 29 مئی 2017 16:40

فلسطین میں دورانِ رمضان طلاقوں پر پابندی عائد
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) فلسطین میں ماہ رمضان کے دوران طلاقوں پر پابندی عائد کردی گئی، اسلامی عدالتوں کے سربراہ نے ماہ رمضان کے دوران جج صاحبان کو طلاق کے فیصلے جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں اسلامی عدالتوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس خوف کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے کہ غصے میں ادا کئے گئے الفاظ پر بعد میں لوگوں کو پچھتانا نہ پڑے۔جج کے مطابق روزے میں کھانے، پینے اور سگریٹ کے استعمال پر پابندی لوگوں کے مزاج برہم کرنے اور بدزبانی کا باعث بنتی ہے اور وہ جلد بازی میں بنا سوچے سمجھے فیصلہ کرلیتے ہیں۔فلسطین میں شادی کرنے یا اسے ختم کرنے کا واحد اختیار اسلامی عدالتوں کو حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :