کوہلو،لیویز کی پرائی میں کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

پیر 29 مئی 2017 16:25

کوہلو،لیویز کی پرائی میں کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ روز لیویز فورس کے رسالدار شیر محمد نے لیویز کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر پرائی میں کارروائی کرتے ہوئے زمین کے نیچے چھپایا ہوا اسلحہ برآمد کرلیا ہے اسلحے میں 3عددRpg7 کے گولے،9عدRpg7فیوز،2عدداینٹی پرسن ،4عدد ڈیٹونیٹرالیکٹرک تار،1عد د اینٹی بم کور،24 کلوسے زیادہ بارودی مواد شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آختر نے پیر کے روز لیویز لائن میں رسالدار شیر محمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ ضلع میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا تاہم لیویز فورس نے بروقت کارروئی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :