پنجاب حکومت نے ناصر محمود خاں کو چیئر مین بیت المال کمیٹی قصور کا چیئرمین مقرر کر دیا ‘نوٹیفکیشن جاری

میرے دروازے غریب اور ضرورت مند لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ‘مستحق افراد کو امداد کی فراہمی میں ہر ممکن شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا ‘ناصر محمود خاں

پیر 29 مئی 2017 16:25

پنجاب حکومت نے ناصر محمود خاں کو چیئر مین بیت المال کمیٹی قصور کا چیئرمین ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پنجاب حکومت نے ناصر محمود خاں کو بیت المال کمیٹی ضلع قصور کا چیئرمین مقرر کر دیاہے ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر محمود خاں کو عرصہ تین سال کیلئے چیئرمین بیت المال کمیٹی قصور مقرر کیا گیا ہے ۔ ناصر محمود خاں نے چیئر مین بیت المال کمیٹی قصور کی ذمہ داریاں ملنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا گیاہے اس پر ہر ممکن طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔

اس عہدے پر رہ کر غریب ،نادار ، مفلس اور مستحق لوگوں تک ان کا حق پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ مستحق افراد کو امداد کی فراہمی میں ہر ممکن شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور فرائض کی سر انجام دہی میں کوئی عذر آڑے نہیں آنے دونگا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چیئر مین بیت المال محمد یوسف جبکہ ممبران میں محمد اسلم ‘سعید احمد بھٹی ‘ظفر اقبال آصف ‘لیاقت علی ‘حاجی عبدالطیف قادری ‘سعید مقصود علی گیلانی ‘مہر عبدالغفور ‘سردار طیب ڈوگر ایڈووکیٹ ‘ملک محمد افضل کلس ‘چوہدری محمد عارف ‘چوہدری محمد امین ‘ذوالفقار احمد ‘حکیم محمد عبداللہ ‘حاجی محمد ابراہیم ‘صفیہ سعید ‘نوشین جاویداوریوسف گل شامل ہیں ۔

نومنتخب چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں گزشتہ روز اپنے آبائی گائوں جبو میل پہنچے تو وہاں پر ہزاروں لوگوں نے انکا پرجوش استقبال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے غریب اور ضرورت مند لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور بیت المال سے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مالی امداد فراہم کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :