سی پیک سے خطے میں خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا‘حمزہ شہباز

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے خطے کے چھوٹے ملکوں نے سکھ کا سانس لیا‘مرکزی رہنمامسلم لیگ (ن)

پیر 29 مئی 2017 16:22

سی پیک سے خطے میں خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا‘حمزہ شہباز
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت صدق دل سے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے وفاقی حکومت نے عوام دوست، فلاحی و ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو گی اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کمی ہو گی، شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے اور حکومت ترقیاتی و معاشی انقلاب کے روڈ میپ پر عمل پیرا ہے، توانائی کے منصوبے وقت مقررہ سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں جن سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد ،یوتھ ونگ (ن)ننکانہ صاحب کے ضلعی صدر چوہدری امتیاز کاہلوں،یوتھ ونگ شیخوپورہ کے ضلعی صدر رانا خوشنود علی خاں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں نوازشریف کا ہراول دستہ ہے جس تحریک نجات اور مشرف دور میں اپنے قائدوزیر اعظم میاںمحمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جلاوطنی میں بھی قیدوبند کی صوبتیں برداشت کی تھیں یوتھ ونگ ہر جوان میاں نوازشریف کا سپاہی ہے اور میاں غلام حسین شاہد اسکے سپہ سالار ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ یوتھ ونگ کا ہرجوان چلتا پھرتا پاکستان ہے ۔یوم تکبیر کی طرح قوم معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بننے کے لئے بھی یکسو ہے۔ انہوں نے کہا ساری دنیا پاکستان کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کر رہی ہے جب کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پیدا کیا اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے خطے کے چھوٹے ملکوں نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :