Live Updates

عامرعزیزاسٹیٹ بینک کےہی نہیں بلکہ ذیلی ادارے کےبھی ملازم ہیں،دانیال عزیز

عدالت نےبھی کہاکہ قانون سے بالاکوئی چیزقبول نہیں،عمران خان انسداددہشتگردی کااشتہاری ہے،عمران خان آپ ہمارے اداروں پرالزام تراشی بندکریں۔رہنماء مسلم لیگ ن کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 16:12

عامرعزیزاسٹیٹ بینک کےہی نہیں بلکہ ذیلی ادارے کےبھی ملازم ہیں،دانیال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) :مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیزنے کہاہے کہ عامرعزیزاسٹیٹ بینک کے ملازم ہی نہیں بلکہ ذیلی ادارے میں بھی کام کرتے ہیں،سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی میں غیرجانبداررکن کی تعیناتی کامطالبہ کیاگیا۔انہوں نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی میں ایک گواہ پردباؤڈالنے کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاسیاسی پارٹیوں سے تعلق ہے۔دانیال نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعدسوشل میڈیاسے ٹویٹ ڈیلیٹ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انسداددہشتگردی کااشتہاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی واضح کہا کہ قانون سے بالاکوئی چیزقبول نہیں کریں گے۔دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان آپ ہمارے اداروں پرالزام تراشی بندکریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف قانون کی پاسداری ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن ہو،عدالت ہولیکن قانون کی پاسداری نہیں ہوتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :