یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دباؤ قبول کئے بغیر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کوایک ایٹمی طاقت بنادیا،محمد حنیف صدیقی

پیر 29 مئی 2017 16:20

یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دباؤ قبول کئے بغیر وزیر اعظم محمد نواز ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دنیا کے دباؤ کو قبول کئے بغیر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کوایک ایٹمی طاقت بنادیا وہ یہاں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرعبدالوحید انقلابی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو گیا ہے، قوم اس دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی جب پاکستان نے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف آج بھی وطن کا دفاع اور معیشت مضبوط کرنے میں دن و رات کام کررہے ہیں قوم ان کا ساتھ دے ملک میں تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں خود عوام چاہیں گے کہ ملک بھر سے مسلم لیگ(ن) کو کامیاب بنایا جائی-