عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،میئر حیدرآباد

پیر 29 مئی 2017 16:20

عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،میئر ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی ہے جس کے لئے شب و روز تمام وسائل و ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 84 کے چیئرمین ڈاکٹر محفوظ گدی کی جانب سے صحت و صفائی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی،یوسی83 کے چیئرمین عبدالحفیظ و دیگر بھی موجود تھے،میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا کہ یوسی کے مسائل علاقائی لوگوں کے تعاون کے بغیر حل نہیں ہو سکتے،لوگ اپنے گھروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گلی،محلوں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں،یوسی کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے انفرادی طور پر ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،یو سی میں صفائی سھترائی کی صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک کہ ہم اپنے اندر صفائی کا شعور اجاگر نہ کریں۔

(جاری ہے)

ممبرصوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں جگہ جگہ کچرا پھینکنے کے بجائے کچرا ڈپوئو ں میں ڈالیں اگر یہ شعور اجاگر کرلیا جائے تو علاقے صاف ستھرے نظر آئیں گے یوسی 84کے چیئر مین ڈاکٹر محفوظ گدی نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ اور کرتے ہوئے انہیں سندھی ٹوپی و اجرک کے تحا ئف دیئے انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یوسی 84 کی جانب سے گلی محلوں سے کچرا اٹھا نے کیلئے ایک گدھا گاڑی کا بندو بست کیاہے جس سے یوسی کے اندرونی گلی محلوں کا کچرا اٹھایا جائے گا اجلاس کی کمپئرنگ کے فرائض رشید گدی نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :