یہ ڈائس ہمارا ہے۔ نعیم الحق میڈیا ٹاک کے بعد ڈائس واپس لے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 16:03

یہ ڈائس ہمارا ہے۔ نعیم الحق میڈیا ٹاک کے بعد ڈائس واپس لے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء): سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری اور نعیم الحق نے حکمران جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی میڈیا ٹاک میں شریف خاندان کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ لیکن میڈیا ٹاک کے بعد پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق ڈائس ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ ڈائس ہمارا ہے۔ جس کے بعد ن لیگی رہنما طلال چودھری اور مریم اورنگزیب نے بغیر ڈائس کے میڈیا سے گفتگو کی۔ خیال رہے کہ میڈیا ٹاک شروع ہونے سے قبل بھی پہلے میڈیا ٹاک کرنے پر ن لیگی رہنما دانیال عزیز اور پی ٹی آئی کے وکلا میں دھکم پیل ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ڈائس مائیکس سمیت ہی نیچے گر گیا تھا۔