Live Updates

پاناماکیس:سپریم کورٹ کی کاروائی بہتراندازمیں آگے بڑھ رہی ہے،فوادچوہدری

جےآئی ٹی ممبران پراعتراض دباؤڈالنےکی کوشش ہے،سپریم کورٹ نےحسین نوازاورطارق شفیع کےاعتراضات مستردکردیے،رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 16:01

پاناماکیس:سپریم کورٹ کی کاروائی بہتراندازمیں آگے بڑھ رہی ہے،فوادچوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی کاروائی بہتراندازمیں آگے بڑھ رہی ہے،سپریم کورٹ نے حسین نوازاور طارق شفیع کے جے آئی ٹی ممبران پراعتراضات مستردکردیے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حسین نوازکے اعتراضات مستردکرتے ہوئے جے آئی ٹی کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ سپریم کورٹ نے واضح کہا کہ60دنوں سے اوپرمعاملہ نہیں جائیگانہ ہی معاملے کوطول دیاجائیگا،بلکہ معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جبکہ تحقیقات بلاتاخیر مکمل ہونگی۔فوادنے کہاکہ جن لوگوں پراعتراض کیاگیاکہ یہ دونوں لوگ وائٹ کالرکرائم کے ماہرہیں۔ان کامقصدصرف جے آئی ٹی پردباؤڈالنے کی کوشش ہے۔وزیراعظم پاکستان کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔ان کوپتاچل گیاہے کہ معاملات کس طرف جارہے ہیں۔یہ چاہتے ہیں کہ تحقیقات ان کی مرضی کے مطابق ہوں۔ان کی خواہش ہے کہ پرچہ ان کی مرضی کاہو۔انہوں نے کہا کہ سعیداحمدکے اکاؤنٹ کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیاگیا۔اسی لیے پیش نہیں ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات