حیدر آباد،ون ویلنگ کیخلاف آپریشن ، دو درجن زیر حراست

پولیس نے نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لیں ، کان بھی پکڑوائے

پیر 29 مئی 2017 16:04

حیدر آباد،ون ویلنگ کیخلاف آپریشن ، دو درجن زیر حراست
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)حیدر آباد میں ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا اور دو درجن سے زائد نوجوان حراست میں لے کر موٹر سائیکل ضبط کر لیں ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کنٹونمنٹ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے لطیف آباد نمبر سات نذیر حسین فلائی اوور پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لیے لیا۔پولیس نے نوجوانوں سے کان پکڑوائے۔موٹرسائیکلیں ضبط کرے،، نوجوانوں کو پولیس موبائلوں میں بٹھا کر مکی شاہ اور جی او آر تھانے منتقل کردیا ۔زیرحراست نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔