کراچی ،کے الیکٹرک سحروافطارمیں بجلی کی فراہمی میں ناکام

شہریوں نے مسلسل دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی،بجلی کی بندش سے شہری ذہنی اذیت کا شکار

پیر 29 مئی 2017 16:03

کراچی ،کے الیکٹرک سحروافطارمیں بجلی کی فراہمی میں ناکام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ باربار بجلی کی بندش کے باعث شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک نے روزے داروں کو پریشان کرنا شروع کردیاہے۔

کراچی کے شہریوں نے مسلسل دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل،گرین ٹان،عظیم پورہ،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہری شدید پریشان رہے ۔ ملیر،ماڈل کالونی،لانڈھی،کورنگی،ڈرگ روڈ،لیاری،کھارا در،میٹھا در،گارڈن ،گلشن،ناظم آباد،سرجانی سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کا آنا جانا جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان حیسکونے کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کے بریک ڈان پر قابو پانے کا دعوی کیا تھا ۔ مگر تا حال اس کے ثمرات ابھی تک عوام تک نہیں پہنچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :