ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ،حکمرانوں نے عامة الناس اہل ایمان کے لیے اسے زحمتوں کامہینہ بنادیا ‘ لیاقت بلوچ

سحر و افطار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے‘ تقریب سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 16:03

ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ،حکمرانوں نے عامة الناس اہل ایمان کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ لیکن حکمرانوں نے عامة الناس اہل ایمان کے لیے اسے زحمتوں کامہینہ بنادیا ہے ، سحر و افطار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،حکمران اس قدر بے حس اور مغرور ہیں کہ اپنے جھوٹے اعلانات پر انہیں شرمندگی بھی نہیں ہوتی ، عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے ۔

علامہ اقبال ٹائون میں میاں اشفاق انجم کی جانب سے افطار ڈنر کی بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پانامہ لیکس معاملہ منطقی انجام کی طرف بڑھ رہاہے ۔ جماعت اسلامی پانامہ لیکس ، دبئی لیکس اور قرضے ہڑپ کرنے والے کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر مارے گئے شب خون کا ہر ہرایک سے حساب لیا جائے گا۔

سب کو تلاشی دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور کرپٹ مافیا آزادی ، خوشحالی اور عوام کی خوشیوں کے اصل دشمن ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی فوج کی تمام پابندیاںاور حصار توڑ کر لاکھوں کشمیریوں کا بارہ نوجوان شہدا کی نماز جنازہ میں شریک ہونا اعلان ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ عالمی اداروں کو اپنی بے حسی چھوڑنی اور حق خود ارادیت کی قرار داد پر عمل کے لیے متحرک ہونا ہوگا وگرنہ پورا خطہ انسانی المیہ اور ایٹمی جنگ کا مرکز بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :