بجلی کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 30مئی تک توسیع کردی گئی ہے،حیسکو انتظامیہ

پیر 29 مئی 2017 16:03

بجلی کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 30مئی تک توسیع کردی گئی ہے،حیسکو انتظامیہ
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ29مئی کو ماہ رمضان المبارک کی وجہ سے بنک کی چھٹی ہونے ہونے پر ماہ مئی کے بیچ نمبر 5 اور 6کے بجلی کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 26مئی اور 29مئی تھی جس میں 30مئی تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت بیچ نمبر 5 اور6کے معززصارفین اپنے بجلی کے بل بغیرکسی لیٹ پمنٹ سرچارج (ایل پی ایس)کے جمع کراسکتے ہیں۔ چیف کمرشل آفیسر حیسکو سعید احمد ڈاوچ نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کی وجہ سے 29مئی کو تمام کمرشل بنک بند ہیں ۔ اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کر دی گئی ہی-

متعلقہ عنوان :