سینیٹر طلحہ محمود نے میڈیا کے کارکنوں کے مابین ایک ہزار خصوصی رمضان پیکیج تقسیم کئے

پیر 29 مئی 2017 16:03

سینیٹر طلحہ محمود نے میڈیا کے کارکنوں کے مابین ایک ہزار خصوصی رمضان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) ایس ایم ٹی ایف فائونڈیشن کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے پیر کو زیرو پوائنٹ کے قریب جی سیون ون میں میڈیا کے کارکنوں کے مابین ایک ہزار خصوصی رمضان پیکیج تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے چیئرمین نے کہا کہ فائونڈیشن جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مستحق میڈیا ورکرز کے مابین خصوصی رمضان پیکیج تقسیم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے مستحق طبقات کی مدد کیلئے فائونڈیشن اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے مختصر کلمات میں انہوں نے فائونڈیشن کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا جو مستحق میڈیا ورکرز کے مابین خصوصی رمضان پیکیج تقسیم کر رہے ہیں۔ رمضان پیکیج میں آٹا، چینی، چاول، کھجور اور دیگر غذائی اجزاء شامل تھے۔