بجلی کمپنیوں سے تر جیح بنیادوں پرٹیرف طے کرکے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ

پیر 29 مئی 2017 16:00

بجلی کمپنیوں سے تر جیح بنیادوں پرٹیرف طے کرکے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ اور محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے لیکن ٹیرف کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ نوری آباد والے پاور پلانٹ سے کراچی کی لوڈشیڈنگ کامسئلہ 80 فیصد تک حل کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح ہمارے تین چار اور پروجیکٹس بھی ہیں جس سے پورے سندھ میں یہ مسئلہ کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ٹیرف اورموجودہ ٹیرف ان کمپنیوں کیلئے قابل قبول نہیں، چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کمپنیوں کے ساتھ ٹیرف کے مسئلے کو تر جیح بنیادوں پر حل کرکے لوڈشیڈنگ کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات سابق ایم پی اے سید علی نواز شاہ کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر محکمہ داخلہ سہیل انور سیال،ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند ،ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ ، سابق ایم پی اے سید علی نواز شاہ ،پی پی پی حیدرآباد سٹی کے صدر صغیر قریشی اور آفتاب خانزادہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :