آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ ، مستقبل کی خوشحال رائیں مختص کر دیں ،برجیس طاہر

وعدوں کی تکمیل اور میرٹ کی پاسداری مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ،محمدنواز شریف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا ٹائیگر بنانے کے لیے پر ُعزم ،ماضی کی نااہل اور کرپٹ حکومتوں کے برعکس آزادکشمیر وگلگت بلتستان کی موجودہ حکومتیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کام کر رہی ہیں، وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان

پیر 29 مئی 2017 15:49

آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ ، مستقبل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمدنواز شریف نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافے سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی رائیں مختص کر دی ہیں ۔وہ اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

اُنہوںنے کہا کہ یہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں شایدپہلی دفعہ ہے کہ کسی بھی وزیراعظم نے وہاں کی عوام سے کیے گئے وعدوں پر اتنی جلدی عملدرآمدممکن بنایا ہو جس کے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام محمدنواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اُنہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کے بجٹ میں10 ارب سے 22 روپے کا یکمشت اضافہ اور اسی طرح گلگت بلتستان کے بجٹ میں 9 ارب سے 12 ارب روپے کا اضافہ محمدنواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اُس سوچ کی کھلی عکاسی کرتا ہے کہ جس کے تحت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ترقی وخوشحالی کے حوالے سے نہ صرف دیگر ملک کے مساوی لایا جائے گا بلکہ ان کو پاکستان کے مثالی خطوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک دوسال کی قلیل مدت میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام محمدنواز شریف کے وژن کا عملی مظاہرہ آج آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں دیکھ رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے درینہ مطالبے گلگت سکردو روڈ کے لیے سات ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کردیے گئے ہیں اور اسی طرح سی پیک پروجیکٹ کے تحت میر پور، منگلا۔

مظفرآباد ،مانسہرہ شاہراہ کے لیے بھی فنڈز رکھ دیے گئے ہیںجس پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ماضی میں قائم ہونے والی حکومتوں نے محض زبانی کلامی وعدے کیے اور عملی طورپر کوئی کام نہیں کیا۔اُنہوںنے کہا کہ جس طرح محمدنواز شریف پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کے لیے پرُعزم ہیں اسی طرح وہ سی پیک و دیگر منصوبوں کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں ۔

اُنہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی خلوص نیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے 3 سال کے قلیل عرصے میں دیامر بھاشاڈیم کی زمین کا حصول مکمل کر کے اس کو تعمیر کی سٹیج پر لے آئی ہے اور عنقریب اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ اُنہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی اور کرپشن کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میرٹ کی پامالی اور بوگس ملازمین کے ذریعے بھی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے وسائل کو تباہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس کے برعکس آج محمدنواز شریف کی قیادت میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں اُن کے وژن کے عین مطابق صاف و شفاف حکومتیں قائم کی گئی ہیں جودن رات آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے کوششیں کررہی ہیں آج ان دونوں خطوں میں میرٹ کی پاسداری قائم ہو چکی ہے اورعوام کے ایک ایک پیسہ کو امانت جان کر اُن کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جارہا ہے۔

چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں اس تاریخی اضافے کو آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق شفاف طریقے سے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گی اور وزیر اعظم کے ترقی کے اُس وژن کی تکمیل کی جائے گی کہ جس وژن کو ان علاقوں کے عوام نے سہراتے ہوئے یہاں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وعدوں کی تکمیل محمدنواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کو آج پورے پاکستان میں بھرپور پذیر ائی مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ آج آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے پاس خاطر خواہ وسائل موجود ہیں اس کے باوجود محمدنواز شریف کا اُن سے وعدہ ہے کہ ترقی کے اس سفر میں اگر انہیں اور بھی وسائل چاہیے ہوں گے تووہ بھی ہر حال میں فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :