دودھ، گھی، پانی کے بعد اب آٹا بھی ٹھیک کیا جائے گا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹا بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری‘ 15اگست تک آٹے میں تمام ضروری غذآئی اجزاشامل کرنے کے احکامات جاری

پیر 29 مئی 2017 15:48

دودھ، گھی، پانی کے بعد اب آٹا بھی ٹھیک کیا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) دودھ، گھی، پانی کے بعد اب آٹا بھی ٹھیک کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹا بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین کی جانب سے فلور ملز مالکان کو جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق 15اگست تک آٹے میں تمام ضروری غذآئی اجزاشامل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیںڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آٹے میں آئرن، زنک، فولک ایسڈ اور وٹامن B12، آئرن 15ppm، زنک 30ppm، فولک ایسڈ 1ppm اور وٹامن 0.008 ppm B12 شامل کیا جائے اور آٹا تیار کرنے والی کیمپنیاں قوانین کے مطابق آٹے میں ضروری اجزاشامل کریں تاہم 15اگست کے بعد آٹے کی سیمپلنگ کی جائے گی اور آٹے میں مطلوبہ اجزاشامل نا کرنے والی کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :