حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر نادیہ عزیز

پیر 29 مئی 2017 15:44

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کے مسائل حل کریں۔

(جاری ہے)

حلقہ پی پی 34 کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کی خدمت کر کے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے ،اس وقت بھی حلقہ میں درجنوں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے کالونی میں واٹر سپلائی لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے کی پاسداری ‘علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے،مسائل کے حل کیلئے لیگی قیادت اور عوام میرا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں، خواہش ہے کہ میں حلقہ پی پی 34 کو ایک مثالی حلقہ بنا دوں ،اس موقع پر کونسلر جاوید عزیز، کونسلر ملک ظفر، کونسلر حاجی مبشر، شہزاد خان اور علاقہ معززین علا قہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :