رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،چوہدری شاہنواز رانجھا

پیر 29 مئی 2017 15:44

رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) حکومت نے اربوں روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹھوس پالیسیاں ترتیب دے کریہ ثابت کیا ہے کہ کہ وہ غربت ،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان میں غریب طبقہ کو بھر پور ریلیف دیا گیا ہے ۔