وادی سون کو سیاحوں کیلئے خوبصورت تفریح گاہ بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

پیر 29 مئی 2017 15:43

وادی سون کو سیاحوں کیلئے خوبصورت تفریح گاہ بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)حکومت ِپنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے سیاحتی مقام وادی سون کو سیاحوں کیلئے خوبصورت تفریح گاہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی، جس سے مری سمیت دیگر علاقوں کو سیر و تفریح کیلئے جانے والوں کا رجحان ضلع خوشاب کی طرف کیا جائے گا، جہاں پر حکومت کی جانب سے چیئر لفٹ سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائینگی، ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام تک رسائی کیلئے سرگودھا سے خوشاب تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔