کراچی ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے مزید کئی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا ،تعداد 354ہوگئی

پیر 29 مئی 2017 15:42

کراچی ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے مزید کئی عمارتوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارت کی جانب سے مئی 2017ء تک حالیہ سروے کے نتیجے میں مزید کئی عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیاہے جس کے بعد اب خطرناک عمارتوں کی تعداد354ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پرماہرین تعمیرات وانجینئرز پرمشتمل ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر کی کئی مخدوش حالت عمارتوں کے معائنہ کیاجارہاہے۔

اس سلسلے میں کراچی ریجن میں ایس بی سی اے کے محکمہ جاتی انتظامی ٹائونزکی مناسبت سے جاری مرتب کردہ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ صدرٹائون1کی 215 اورصدرٹائون 2میں57 خطرناک عمارتیں واقع ہیں اسی ترتیب سے لیاری ٹائون میں 33،لیاقت آباد میں 20،جمشیدٹائون میں 09،کیماڑی میں 4،بلدیہ ٹائون میں 3، گلشن اقبال ٹائون 2میں 3عمارات اورملیرٹائون2 میں ،شاہ فیصل ٹائون2 ،گلبرگ ٹائون میں 2 ،جبکہ کورنگی ،نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی سمیت سائٹ ٹائون کی ایک ایک عمارتوں کے ساتھ کل خطرناک قراردی گئی عمارتوں کی تعداد354ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ٹیکنیکل کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق عماراتی خستہ حالی اور زبوں حال بنیادی تعمیراتی ڈھانچے کے سبب مزکورہ عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے کے شدیدخدشات ہیں۔ اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے خطرناک عمارتوں کے مکینوں ،دکانداروں اور استعمال کنندہ کوانتباہی نوٹسسز،اشتہارات اوراعلانات کے ذریعے گاہے بہ گاہے خبرداراوراس سلسلے میںمتعلقہ محکموںکو آگاہ کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سروے کے نتیجے میں خطرناک عمارتوں کی تعدادکہیں زیادہ ہوتیں تاہم اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی کاوشوں سے متعددخطرناک عمارتوں کوخالی اور منہدم کیاگیاحتاکہ انہدامی حوالے سے ایس بی سی اے کی جانب سے ٹیکنیکی وفزیکلی مددبھی فراہم کی گئی۔ماہرین اورانجینئرزپر مشتمل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی جانب سے خستہ حالت اور غیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کے سروے کاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس سے ان کے اپنے مفاد میں درخواست کی ہے اپنے ارد گرد موجوداندرونی وبیرونی خستہ حالت یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کی اطلاع ایس بی سی اے دفتر یااس فون نمبر 021-99232354پردی جائے ۔

متعلقہ عنوان :