بجٹ میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کیئے گئے ہیں،میاں زاہد حسین

آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے تمام بڑے شہروں کو اسلام آباد جیسی سہولیات دی جائیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 29 مئی 2017 15:40

بجٹ میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کیئے گئے ہیں،میاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کیئے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ پاکستان کی کئی ٹیکنالوجی کمپنیاں مسائل کے باوجود ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام کما رہی ہیں اور ایوارڈ جیت رہی ہیں جبکہ بجٹ اقدامات کے بعد نئی کمپنیوں کو تین سال تک ٹیکس سے مبرا کرنے کی وجہ سے یہ ادارے ٹیکس حکام کے خوف سے آزاد ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اسکے علاوہ اسلام آباد میںچھ ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ اور یوتھ پروگرام کیلئے بھی بیس ارب روپے مختص کیئے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجٹ میں ای گیٹ وے کیلئے دو سو ملین روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس سے موبائل بینکنگ مستحکم ہو گی ، متعلقہ افراد کی مہارت میں اضافہ ہو گا جبکہ اس شعبے میں کام کرنے والی ایس ایم ایز کی استعداد بہتر ہو گی۔

اسلام آباد میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات کو سیلز ٹیکس سے مبرا قرار دیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں کراچی اور لاہور میں کام کرنے والی کمپنیوں کو بھی اس ٹیکس سے مبرا قرار دینے کی ضرورت ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اس سلسلے میں اقدامات کریں۔ٹیلی کام مشینری پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے جس سے ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنا انفراسٹرکچر جدید بنانے میں مدد ملے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ موبائل کالز پر ودہولڈنگ ٹیکس چودہ فیصد سے کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کر دیا گیا ہے ۔فائلرز تو اس ٹیکس کو ایڈجسٹ کروا لیتے ہیں مگر غریب عوام ایسا نہیں کر پاتی جس پر غور کیا جائے۔ اسمارٹ فونز پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے مگر عام موبائل فونز پر ڈیوٹی میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے اسمگلنگ میں اضافہ متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ اقدامات سے نہ صرف آئی ٹی کا شعبہ ترقی کرے گا بلکہ اس سے معیشت پر مجموعی طور پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ جسکے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیز اعظم میاںمحمد نواز شریف مبارکباد ہ کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :