امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا ،ْ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کرینگے ،ْ فواد چوہدری

پیر 29 مئی 2017 15:42

امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا ،ْ سپریم کورٹ کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا اور قوم دیکھے گی کہ بہت جلد نواز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں شناختی کارڈ نہیں بنتا تاہم وزیر اعظم کے بیٹے ارب پتی بن گئے، اپنے ارب پتی بننے پر وہ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں طلبا کو لیکچر دیں اور وہ طریقے بتائیں جن پر عمل کرکے وہ اتنے امیر ہوگئے۔

ہم چاہتے ہیں کہ پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ آئے اس پر عمل درآمد کیا جائے ،ْہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جے آئی ٹی پراس لیے اعتراض کیا جارہا ہے تاکہ وہ 60 دن میں اپنا کام مکمل نہ کرسکے ،ْامید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا ،ْقوم دیکھے گی کہ نواز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :