Live Updates

عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، بار بار درخواست کے باوجود عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی نہیں بنائی جا رہی ،ْ دانیال عزیز

پیر 29 مئی 2017 15:40

عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، بار بار درخواست کے باوجود عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، بار بار درخواست کے باوجود عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی نہیں بنائی جا رہی ،ْ عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں ،ْقانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ،ْنعیم الحق نے میرے خلاف توہین عدالت اور ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا تھا آج تک درخواست دائر نہیں کر سکے ۔

وہ پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں بار بار یہ درخواست کی گئی کہ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، بار بار کی درخواست کے باوجود جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جا رہی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پہلے 10 ارب روپے کی پیشکش کا بیان دیا، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے چیئرمین کے بارے میں الزامات پر بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

(ن) لیگ ریفرنس کے ساتھ بات کرتی ہے تو اس وقت ہمیں کہا جاتا ہے کہ بے جا تنقید سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی مہینے گذر جاتے ہیں لیکن عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے بینچ تک نہیں بنائے جاتے۔ عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میرے خلاف توہین عدالت اور ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ابھی تک میرے خلاف ایسی درخواست دائر نہیں کر سکے۔انہوںنے کہاکہ نعیم الحق کو ان کے وکلاء نے بتایا ہوگا کہ دانیال عزیز عمران خان کے بارے میں درست باتیں کررہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات