کبھی غیرقانونی اقدام نہیں کیا، میرے کیس میں سپریم کورٹ چاہے خود تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنا دے ،ْعمران خان

پیر 29 مئی 2017 15:39

کبھی غیرقانونی اقدام نہیں کیا، میرے کیس میں سپریم کورٹ چاہے خود تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی غیرقانونی اقدام نہیں کیا، میرے کیس میں سپریم کورٹ چاہے خود تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنا دے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں نے لندن فلیٹ 1983میں کرکٹ سے حاصل رقم سے خریدا اور 2003میں فروخت کر دیا تھا اور جس کی رقم قانونی طریقے سے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لایا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے خلاف تحقیقات کا نتیجہ بھی یہی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں 20برس تک ٹیکس ادا کرتارہا ہوں اور پاکستان میں 1981سے ٹیکس ادا کررہاہوں ،ْعمران خان نے بتایا کہ مجھے کبھی کوئی ٹیکس نوٹس نہیں ملا۔عمران خان نے کہاکہ جو لوگ سوچتے ہیں کہ میں آگ کے ساتھ کھیل رہا ہوں اور نا اہل ہو جائوں گا ،ْانہیں بتا دوں کہ کرپشن مافیا سے پاکستان کی جان چھڑانے کیلئے یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی ۔۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کی ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ اور قطری خط کے معاملے پر جھوٹی گواہی کو پکڑ لے گی ۔

متعلقہ عنوان :