Live Updates

عمران خان نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا

الیکشن کمیشن کی توہین کا مرتکب ہوا نہ کبھی ایسا سوچا ،ْ قومی ادارے کا احترام کرتا ہوں ،ْعمران خان کا جواب عمران خان کا جواب پڑھ کر بھی سمجھ نہیں آرہی کہ نوٹس کس بات کا دیا تھا ،ْچیف الیکشن کمشنر

پیر 29 مئی 2017 15:39

عمران خان نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سر دار رضا خان نے کہاہے کہ عمران خان کا جواب پڑھ کر بھی سمجھ نہیں آرہی کہ نوٹس کس بات کا دیا تھا۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں توہین عدالت نوٹس پر عمران خان کی جانب سے فواد چوہدری نے ان کا تحریری جواب جمع کرایا۔

(جاری ہے)

اپنے جواب میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی توہین کا مرتکب ہوا نہ کبھی ایسا سوچا ،ْاس اہم قومی ادارے کا احترام کرتا ہوں، صاف اور شفاف انتخابات کے لئے آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن پر یقین رکھتا ہوں، الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بھی متعدد تجاویز دی ہیں۔ 9 جنوری کو وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست واپس لے لی تھی، درخواست گزار نے میرے بیان کو حقائق کے برعکس پیش کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کا جواب پڑھ کر ریمارکس دیئے کہ یہ جواب پڑھ کر یہ بھی سمجھ نہیں آرہی کہ نوٹس کس بات کا دیا تھا، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات