عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا کرنے نہیں جارہی،وزارت خارجہ

پیر 29 مئی 2017 15:29

عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا کرنے نہیں جارہی،وزارت خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) کلبھوشن کیس کے حوالے سے علمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا کرنے نہیں جارہی‘، کلبھوشن یادیو رہا نہیں ہورہا‘ وزارت خارجہ اس پر تفصیلی بیان جاری کریگی۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور قریشی نے کہا کہ عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا کرنے نہیں جارہی۔ کلبھوشن کہیں نہیں جارہا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اس پر تفصیلی بیان جاری کرے گا۔ کلبھوشن یادیو رہا نہیں ہورہا۔