نئے سال میں یہ حکومت نہیں ہوگی،نئے سال کا سورج نئی امید کے ساتھ طلوع ہوگا، سینیٹر اعظم سواتی

پیر 29 مئی 2017 15:29

نئے سال میں یہ حکومت نہیں ہوگی،نئے سال کا سورج نئی امید کے ساتھ طلوع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) تحریک انصاف نے سینٹ میں نواز حکومت کو نام نہاد جمہوری حکومت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کردیا ہے کہ نئے سال میں یہ حکومت نہیں ہوگی اور نئے سال کا سورج نئی امید کے ساتھ طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ میں بجٹ 2017-18 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ نئے سال میں یہ نام نہاد جمہوری حکومت نہیں ہوگی ،نئے بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کی مد میں غریبوں سے مزید 94 ارب روپے کا خون نچوڑا جائے گا۔

اقتصادی مینجرز پائیدار ترقی سماجی شعبے کی تبدیلی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں، عوام کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔دس کھرب کے پی ایس ڈی پی میں 66 فیصد انفراسٹرکچر کیلئے ہیں پاکستان کے عوام کے خیر خواہ ہیں تو ہائیڈل بجلی کیلئے پیسے کیوں نہیں دیتے۔