سینیٹ اجلاس ، میاں عتیق شیخ کی بجٹ پر تقریر بیوی کا ٹیلی فون آنے پر دھری کی دھری رہ گئی‘دشواری پیش آنے پر بجٹ پر تقریر کرنے سے معذرت کرلی

پیر 29 مئی 2017 15:28

سینیٹ اجلاس ،  میاں عتیق شیخ کی بجٹ پر تقریر بیوی کا ٹیلی فون آنے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر میاں عتیق شیخ کی بجٹ پر تقریر بیوی کا ٹیلی فون آنے پر دھری کی دھری رہ گئی‘دشواری پیش آنے پر بجٹ پر تقریر کرنے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بجٹ 2017-18پر تقریر کے لئے سینیٹر میاں عتیق شیخ کا نام پکارا تو فاضل سینیٹر نے کہا کہ انہیں ابھی بیوی کا فون آیا ہے وہ اس فون کے بارے فکر مند ہیں بجٹ پر تقریر نہیں کرسکیں گے چیئرمین سینٹ نے انہیںدوبارہ تقریر کی ہدایت کی تو انہوں نے جو سچ ہے بتا دیا ہے بیوی کا فون آیا ہے پریشان ہوں بجٹ تقریر نہیں کرسکوں گا۔ معذرت کو قبول کریں۔

متعلقہ عنوان :