شریف خاندان کا کیس اس لیے لڑا کیونکہ حسین نواز کبھی کرپشن میں ملوث تھے ہی نہیں۔ اکرم شیخ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 15:02

شریف خاندان کا کیس اس لیے لڑا کیونکہ حسین نواز کبھی کرپشن میں ملوث تھے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر قانون دان اکرم شیخ نے کہا کہ میں نے پانامہ کیس میں اکرم شیخ کا کیس لڑا۔ اور اگر میں آپ کو کیس لڑنے کی وجہ بتاﺅں گا تو آپ بھی قائل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کو بنیاد بنا کر اس ملک کے جمہوری نظام کو عدالتی نظام کے ذریعے اُلٹ پُلٹ کرنے کی سازش ہو رہی تھی ۔

میں نے یہ بات ایک جریدے میں بھی پڑھی کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہو رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک جریدے کا ٹائٹل پیج تھا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک عدالتی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ اگر جائزہ لیا جائے تو آپ کو نظر آئے گا کہ کسی ایسے ادارے کو حق نہیں پہنچتا کہ کوئی عدالتی نظام کے ذریعے جمہوری نظام کو سبوتاژ کرے۔ حسین نواز کو دیکھیں تو وہ کسی بھی دور میں کرپشن میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے کبھی دعویٰ کیا تھا کہ لندن فلیٹس انہوں نے اپنے پیسوں سے خریدے ہیں۔ اور تنازعہ ابھی بھی یہی ہے کہ یہ پیسے کس کے تھے ؟ اکرم شیخ نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :