سابق سیشن جج کو گھر کیلئے گیس کنکشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب

پیر 29 مئی 2017 14:59

سابق سیشن جج کو گھر کیلئے گیس کنکشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر ایم ڈی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیشن جج کو گھر کیلئے گیس کنکشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر ایم ڈی سوئی گیس سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق سیشن جج افضل شاد کی درخواست پر سماعت کی جس میں گیس کنکشن نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ دوران سماعت سابق سیشن جج نے عدالت کو بتایا کہ گھر میں گیس کنکشن کیلئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ گھر کیلئے گیس کنکشن لگانے کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :