لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر تمام ملزمان کونوٹسز جاری کر دیئے

پیر 29 مئی 2017 14:59

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل مقدمے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر تمام ملزمان کو 14 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدمنصور علی شاہ نے مقتولہ کے شوہر مختار کاظم کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا کہ ملزمان مدعی اور گواہوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کو جان کا خطرہ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق گواہ دھمکیوں کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مقدمہ کو جہلم سے لاہور منتقل کر دیا جائے۔