متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والی 1870ملین روپے کے کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

نیب لاہور نے ایم ایس ہائولنکس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی متنازعہ ڈیل کے انویسٹمنٹ مینجمنٹ یونٹ افسر کو گرفتار کر لیا

پیر 29 مئی 2017 14:58

متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والی 1870ملین روپے کے کرپشن کیس میں اہم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والی 1870ملین روپے کے کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے ایم ایس ہائولنکس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی متنازعہ ڈیل کے انویسٹمنٹ مینجمنٹ یونٹ افسر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے ملزم فیضان شمس کو لاہور کی حدودسے گرفتار کیا۔

مرکزی ملزم آصف ہاشمی نے باہمی ملی بھگت سے ملزم فیضان شمس کو انویسٹمنٹ مینجمنٹ یونٹ کا مینجمنٹ آفیسر تعینات کیا۔ملزم فیضان 1870 ملین روپے کی متنازعہ انویسمنٹ ڈیل کا انچارج تھا،ڈیل کی مکمل فائل اور ریکارڈ ملزم کے پاس موجود رہا۔نیب لاہور کی جانب سے ملزم کو حصول ریمانڈ کے لئے آج ( منگل ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :