نیب نے کرپشن کیس میں 110ملین روپے کی آخری قسط سعودی پاک رئیل اسٹیٹ حکام کے حوالے کر دی

پیر 29 مئی 2017 14:58

نیب نے کرپشن کیس میں 110ملین روپے کی آخری قسط سعودی پاک رئیل اسٹیٹ حکام ..
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو لاہور نے 345.3ملین روپے کی کرپشن کیس میں رقم کی رضا کارانہ واپسی کے تحت 110ملین روپے کی آخری قسط سعودی پاک رئیل اسٹیٹ حکام کے حوالے کر دی ۔سعودی پاک رئیل اسٹیٹ نے چیئرمین ڈائیو ائین ڈویلپرزمحمد امجد عزیز کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعی345.38ملین روپے کے غبن کی درخواست نیب لاہور میںجمع کرائی ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق سعودی پاک رئیل اسٹیٹ نے 108ملین روپے میں تیس کنال اراضی خریدی اور ڈائیو ائین ڈویلپرز نے 90مکانات کی تعمیر کا معاہدہ کیا جس کی کل لاگت 205.30ملین روپے طے کی گئی ۔ ایس پی آر ای نے واجب الادا 313ملین روپے ادا کر دئیے جبکہ ڈویلپرز نے دھوکہ دہی اور فریب کرتے ہوئے معاہدے کی پاسداری نہ کی اور مکانات کی تعمیر سے گریز کیا ۔ ملزم محمد امجد عزیز کے خلاف درخواست پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے رقم کی رضا کارانہ واپسی کے تحت مکمل رقم 345.38ملین روپے اقساط میں وصول کی ۔ گزشتہ روز آخری قسط کی رقم 110ملین روپے کا چیک سعودی پاک رئیل اسٹیٹ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :