پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر ملزمان کونوٹسز جاری

ملزمان مدعی اور گواہوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،مقدمہ جہلم سے لاہور منتقل کر دیا جائے‘ شوہر کا موقف

پیر 29 مئی 2017 14:53

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کی منتقلی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر تمام ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت کے روبرو مقتولہ کے شوہر مختار کاظم کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ملزمان مدعی اور گواہوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کو جان کا خطرہ ہے۔ گواہ دھمکیوں کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مقدمہ کو جہلم سے لاہور منتقل کر دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ میں نامزد تمام ملزمان کو 14 جون کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :