وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے بارے فیصلہ محفوظ

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے پریس سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ، شعیب بن عزیز کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ‘ درخواست گزار کا موقف

پیر 29 مئی 2017 14:53

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات زیر التواء ہیں اور مقدمات میں ملوث شخص کو وزیر اعلیٰ کا پریس سیکرٹری لگانا شفافیت کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں پہلے ہی سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کا ادارہ موجود ہیںاور ان کی موجودگی میں پریس سیکرٹری کی تعیناتی بلاجواز ہے۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے پریس سیکرٹری کا کوئی عہدہ ہی موجود نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شعیب بن عزیز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :