گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتاردومرکزی ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

پیر 29 مئی 2017 14:53

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتاردومرکزی ملزمان کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتاردومرکزی ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتار ڈاکٹر التمش اور ڈاکٹر فواد کو جیل سے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم کے رو برو پیش کیا ۔عدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کے مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :