صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کل ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کریں گی

پیر 29 مئی 2017 14:36

صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کل ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کریں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کل (منگل) 11-00بجے دن ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، وارثی چوک بالمقابل رحمت میموریل ٹرسٹ ٹاؤن شپ میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کریں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بعد ازاں 12-30بجے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC)134-اے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ مادر ملت روڈ کوٹ لکھپت گرین ٹاؤن میں گھریلو ورکرز پروگرام کی تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گی۔