وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ انجیلا کیار کی ملاقات

پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے یونیسیف کیساتھ معاونت جاری رکھیں گے ،ْ وفاقی وزیر زاہد حامد

پیر 29 مئی 2017 14:34

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے یونیسیف کے ساتھ معاونت جاری رکھے گی۔ وہ پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ انجیلا کیارنے کے ساتھ ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ واش ایک صوبائی معاملہ ہے، اس لئے صوبوں کو بجٹ میں اس شعبے کے لئے خاطر خواہ رقم مختص کرنی چاہئے۔ یونیسیف کی کنٹری نمائندہ انجیلا کیارنے نے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں واٹر، سینیٹیشن اینڈ ہائی جین سیل کے قیام کو سراہتے ہوئے یونیسیف کی جانب سے جنوبی ایشیائی کانفرنس برائے سینیٹیشن (ایس اے سی او ایس اے این۔

(جاری ہے)

7) کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جو 2018ء کے آغاز میں پاکستان میں ہو گی۔

اس موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی میں واش سیل کی نمائندہ ڈاکٹر صائمہ نے یونیسیف اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے قائم کئے گئے ورکنگ گروپ کے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ وزارت صحت کی معاونت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ وزارت تعلیم پہلے ہی اس حوالے سے فعال ہے۔ اس موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :