عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،ْ حافظ حفیظ الرحمن

پیر 29 مئی 2017 14:33

عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نی کہاکہ جگلوٹ کے عرصہ دراز سے نا مکمل واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل کیلئے درکار فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

علاقائی گریڈ کے قیام سے صوبے کے اضلاع میں سرپلیس بجلی کو دوسرے اضلاع تک فراہم کی جائیگی ،ْ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے اس سفر کو کامیاب کرنے میں عوام بھی اپنا بھرپور فعال کردار ادا کریں ۔

حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے عوام اپنے علاقوں میں شروع کیے جانے والے منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ بروقت ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے دورہ جگلوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کی تعمیر کے حوالے سے متعین سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور جلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔