پاماناکیس:جےآئی ٹی کی سپریم کورٹ میں گواہوں کےعدم تعاون سےمتعلق درخواست دائر

آپ نےکس کس کوبلایاجونہیں آئے؟عدالت کااستفسار،گواہوں کوبلانےسےمتعلق تعاون نہیں کیاجارہا،کاشف مسعود قاضی،حمادبن جاسم،نیشنل بینک کےسعیداحمدکوبلایالیکن وہ نہیں آئے،سعید احمدپیش نہ ہوئےتوقانون اپناراستہ بنائےگا،جسٹس شیخ عظمت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 14:29

پاماناکیس:جےآئی ٹی کی سپریم کورٹ میں گواہوں کےعدم تعاون سےمتعلق درخواست ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : پاماناکیس کی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں گواہوں کے عدم تعاون سے متعلق درخواست دائرکردی،سربراہ جے آئی ٹی نے مئوقف اختیارکیاکہ پاکستان سے باہرموجودگواہوں کوبلاناچاہتے ہیں۔گواہوں کوبلانے سے متعلق تعاون نہیں کیاجارہا۔حسین نوازگزشتہ روزپیش ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ آپ نے کس کس کوبلایاجونہیں آئے؟واجد ضیانے عدالت کوبتایاکہ ہم نے کاشف مسعود قاضی،حمادبن جاسم ،نیشنل بینک کے سعیداحمدکوبلایالیکن وہ نہیں آئے۔

کاشف مسعودقاضی کوسکیورٹی خدشات ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیش نہ ہونے والوں کے پہلے قابل وارنٹ جاری کریں،عدم پیشی پرپھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کریں۔سعید احمدپیش نہ ہوئے توقانون اپناراستہ بنائے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت نے کہا کہ سعیداحمدکوکل پیش ہوناپڑے گا۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیا کہ ان افرادسمن کیسے بھیجاگیاتھا؟ج سپرواجدضیا ء نے کہا کہ ان افرادکوخصوصی طریقے سے سمن جاری کیاگیا۔اگران افرادکے سکیورٹی مسائل ہیں توحل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی مداخلت کرے گاتونوٹس لیں گے۔جے آئی ٹی نے اپناکام مکمل کرنے کیلئے دن رات کام ررہی ہے۔جے آئی ٹی نے ہفتہ اوراتوارکوبھی کام کیا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کوقانون کے مطابق کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :