ْپی ٹی آئی نے عوام کو پانامہ لیکس کے حوالے سے آگاہی کیلئے ’’پانامہ کرپشن وین ‘‘تیار کر لی

عمران خان کو معائنہ بھی کرایاگیا ، ملک بھر میں اس طرز کی وینز چلائی جائیں گی‘جہانگیر ترین

پیر 29 مئی 2017 14:27

ْپی ٹی آئی نے عوام کو پانامہ لیکس کے حوالے سے آگاہی کیلئے ’’پانامہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) تحریک انصاف نے عوام کو پانامہ لیکس کے حوالے سے آگاہی کیلئے ’’پانامہ کرپشن وین ‘‘تیار کر لی ، ملک بھر میں اس طرز کی وینز چلائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے کارروان پانامہ کے تحت وزیراعظم کی مبینہ کرپشن سے آگاہی کیلئے ’’پانامہ کرپشن وین ‘‘تیارکرلی ہے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے چیئرمین عمران خان کو پانامہ کرپشن وین کا معائنہ بھی کرایا۔ اس موقع پر عمران خان نے کچھ ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔جہانگیر ترین کے مطابق اس طرز کی کئی وینز جلد ہی ملک بھر میں نظرآئیں گی۔

متعلقہ عنوان :