Live Updates

اس قوم کو گاڈ فادر سے نجات دلوانے کے لیے نا اہل ہونا بہت چھوٹی قیمت ہے ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ میرے کیس میں سپریم کورٹ چاہے توخود تحقیقات کرے یا جےآئی ٹی تشکیل دے دے، نتیجہ ایک ہی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے لندن فلیٹ 1983میں کرکٹ سے حاصل رقم سے خریدا۔

لندن فلیٹ 2003ء میں فروخت کیا اور رقم قانونی طریقے سے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لایا۔ پیسہ پاکستان لانے کے بعد میں نے اسی رقم سے بنی گالہ کی رقم ادا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ میں 20سال ٹیکس ادا کرتارہا ہوں۔ اور پاکستان میں 1981ء سے ٹیکس کی ادائیگی کر رہا ہوں۔

میں نے نہ تو کبھی غیرقانونی اقدام اٹھایا اور نہ ہی مجھے کبھی ٹیکس نوٹس نہیں موصول ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے برعکس میرے خیال میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جے آئی ٹی نواز شریف کو مجرم قرار دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ میں آگ سے کھیل رہا ہوں اور شاید نا اہل قرار دے دیا جاؤں، میں ان کو یہ بتا دوں کہ اس ملک میں کرپشن کے خاتمے اور اس ملک کے مافیا "گاڈ فادر" سے قوم کو نجات دلوانے کے لیے یہ ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :